سنچری اور صفر،شان مسعود پاکستان کے 18ویں بلے باز

        سنچری اور صفر،شان مسعود پاکستان کے 18ویں بلے باز

  

لاہور(یواین پی)پاکستانی اوپننگ بیٹسمین شان مسعود انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز صفر پر آؤٹ ہوئے تو یہ اس اعتبار سے ایک ریکارڈ بن گیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 156رنز کی شاندار اننگز تخلیق کی تھی۔بائیں ہاتھ کے بیٹسمین پاکستان کی جانب سے اس نوعیت کا 18واں واقعہ ریکارڈ بکس میں شامل کرانے کا باعث بنے جب کسی بیٹسمین نے ایک ہی ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے ساتھ صفر کا ذائقہ بھی چکھا۔امتیاز احمد،آصف اقبال اور موجودہ پاکستانی ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کیریئر کے دوران دو،دو مرتبہ اس بدقسمتی کا شکار ہو چکے ہیں۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -