آن لائن نیٹ بال کوچنگ کورس کا اعلان آئندہ ہفتہ ہوگا

آن لائن نیٹ بال کوچنگ کورس کا اعلان آئندہ ہفتہ ہوگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن نیٹ بال کوچنگ کورس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔  پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ کوچنگ کورس کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور کورس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے نیٹ بال کے کھلاڑی، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز کے علاوہ تعلیمی اداروں سپورٹس  ٹیچرز بھی اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں، یہ رجسٹریشن آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی۔

، انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام گذشتہ دنوں  آن لائن نیٹ بال سیمینار کا انعقاد بہت کامیاب ہوا مزید کہا کہ اس کوچنگ کورس سے کھلاڑیوں اور کوچز کو بہت فائدہ حاصل ہوگا امید ہے کہ یہ کورس کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور جس مقصدکے لئے اس کا انعقاد کیا گیا ہے اس میں ہمیں ضرور کامیابی ملے گی کیونکہ یہ ایک بہت اہم کوچنگ کورس ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -