کھیلوں کی سرگرمیاں جلد شروع ہونی چاہئے، ثناء میر 

  کھیلوں کی سرگرمیاں جلد شروع ہونی چاہئے، ثناء میر 

  

 لاہور(افضل افتخار)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کا وقت آگیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے ایس او پیز کے تحت سر گرمیاں شروع ہوجائیں گی انہوں نے کہا کہ کورونا نے کھیلوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے مگر اب ہمیں پیچھے دیکھنے کے بجائے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے پوری دنیا میں ہی کھیلوں کو وباء کیو جہ سے شدید نقصان ہوا ہے کرکٹ کی سر گرمیاں انگلینڈ میں شروع ہوگئی ہے جس کی بہت خوشی ہے امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ثناء میر نے کہا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹرز میں بہت ٹیلنٹ ہے اور یہ ٹیلنٹ بہت تیزی سے آگے آرہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا میرے لئے اعزاز کی بات تھی اور جو عزت مجھے ملی ہے کبھی اسے فراموش نہیں کرسکتی آج جو کچھ بھی ہوں میں اپنے وطن پاکستان کی بدولت ہی ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -