انڈسٹری کی ترقی کیلئے قابل قدر اقدامات کی ضرورت ہے،میگھا
لاہور(فلم رپورٹر)فلم، ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر قتالہ سٹیج گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ کراچی میں بھی دوچار کے علاوہ کوئی قابل ذکر فلم نہیں بنیں اس سلسلے میں ہمیں باقاعدہ اور ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ باتیں زیادہ اور عمل کم کرتے ہیں۔ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے اچھے موضوعات کاانتخاب کیا جائے اورپردہ سکرین پر نئے چہرے متعارف کرائے جائیں۔میگھانے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری بحرانوں کے بعد بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے اچھے موضوعات کاانتخاب کیا جائے اورپردہ سکرین پر نئے چہرے متعارف کرائے جائیں۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ہمیں بہت سال قبل ہیں مستقبل کی پیش بندی کرلینی چاہیے تھی۔