شہری 14لاکھ سے زائد نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم 

شہری 14لاکھ سے زائد نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے عباس حیدر کے گھر سے 6لاکھ 55ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،جوہر ٹاون میں ڈاکوؤں نے فرحان کے گھر سے 3لاکھ35ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے یعقوب کے گھر سے2لاکھ 60ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔غازی آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ندیم کے گھر سے1لاکھ 20ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اوردیگر سامان۔سمن آباد میں ڈاکوؤں نے عابد کے گھر سے 2 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان  لوٹ لیا۔لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے خالد سے55ہزار اور دیگر سامان،شادباغ میں ڈاکوؤں نے بلاول سے28 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے دلاور سے 15ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ٹاؤن شپ اور اقبال ٹاؤن سے گاڑیاں، سول لائن،گوالمنڈی، مانگا منڈی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -