محرم میں مجالس، جلوس حکومتی گائیڈ لائنز کیمطابق ہونگے، سی سی پی او

  محرم میں مجالس، جلوس حکومتی گائیڈ لائنز کیمطابق ہونگے، سی سی پی او

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کی زیر صدارت ماڈل ٹاون ڈویڑن کی امن کمیٹی کے شیعہ علماء، متولیوں اور آرگنائزرز، بانیان اور منتظمین سے ملاقات کیں، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے متولیوں، شیعہ علمائاور دیگر ممبران سے محرم الحرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں حکومتی گائیڈ لائنز بارے آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ تمام مجالس، جلوس حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق ہونگے۔ امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی و سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر روف ٹاپ ڈیوٹی، جامعہ تلاشی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے نفری تعینات کی جائے گی۔ مجالس اور جلوس کے روٹس اور وقت کا خاص خیال رکھا جائے اور جلسے، جلوسوں کے راستوں میں مناسب لائٹس کا بندوبست کیا جائے جبکہ حکومتی گائیڈ لائنز کے پیش نظر آرگنائزر، متولی مجالس اور جلوس میں ماسک اور سماجی فاصلوں پر سختی سے عملدرآمد کروائیں گے۔

، ان کا مزید کہنا تھا کہ سینی ٹائزر، مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے کورونا وبائسے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تمام ڈویعنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ شیعہ علماء،  امن کمیٹیوں اور انتظامیہ سے میٹنگز کرکے باہمی مشاورت اور مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے مسائل کو تھانہ لیول اور ڈویڑن لیول پر حل کریں۔ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری امن کمیٹی، پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے ایس پی دوست محمد کو ہدایت کی کہ وہ الائیڈ محکموں سے میٹنگ کریں اور تمام آرگنائزرز، متولیوں کو حکومتی گائیڈ لائنز فراہم کریں۔ مجالس اور جلوسوں میں بغیر تلاشی کسی کو داخل نہ ہونے دیا جائے گا اور مجالس اور جلوس میں داخلے کیلیے صرف ایک ہی پوائنٹ سے انٹری کروائی جائے گی۔ مجالس اور جلوسوں میں عبادات اور رسومات کی ادائیگی میں کم سے کم زائرین اور عزارداروں کو دعوت دی جائے۔ محرم الحرام میں شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ نقص امن کا باعث بننے والوں سے سختی نمٹا جائے گا، انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد کو رضاکاروں کی ٹریننگ کروانے کی ہدایت کی۔

مزید :

علاقائی -