ماڈل ٹاؤن ڈویژن، مختلف مقدمات میں مطلوب 5ملزم گرفتار

  ماڈل ٹاؤن ڈویژن، مختلف مقدمات میں مطلوب 5ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں۔ چور ی، لڑائی جھگڑے اور چیک ڈس آنر کے مختلف مقدمات میں ملوث 5ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم آصف کو گر فتار کرکے ملزم کی نشاندہی پر طلائی زیورات اور نقدی بر آمدکر لیں۔انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے ہی گھریلولڑ ائی جھگڑے میں ملوث35سالہ زبیرکو گرفتارکیا۔

انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے مٹی چوری کر نے والے 2ملزمان صدیق اورمختارکو گرفتارکیا جبکہ انوسٹی گیشن پولیس غالب مارکیٹ نے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم غلام مصطفی کو گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -