شہید کانسٹیبل محمد اشرف کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز جنازہ ادا،آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ افسروں کی شرکت

 شہید کانسٹیبل محمد اشرف کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز جنازہ ادا،آئی ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کے بہادر شہید کانسٹیبل محمد اشرف کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی، نمازے جنازہ میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان، ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر سمیت شہید کے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کینٹ میں تعینات کانسٹیبل محمد اشرف دوران ڈیوٹی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔

، اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کینٹ کی ٹیم چوری شدہ گاڑیوں کی چیکنگ کے سلسلہ میں ضلع ننکانہ منڈی فیص آباد میں موجود تھی، منڈی فیض آباد ننکانہ کے نزدیک پولیس ٹیم نے کیری ڈبے کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا، کیری ڈبہ میں موجود نامعلوم ملزمان نے رکنے کی بجائے فرار ہونے کے لیے گاڑی بھگا دی، تعاقب کرنے پر نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پرفائرنگ شروع کر دی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد اشرف شدید زخمی ہو گئے تھے، نمازے جنازہ کے موقعہ پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور دیگر افسران نے شہید کے والد اور ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کے اہلخانہ کے مکمل دیکھ بھال کی یقین دہانی کروائی،  اس حوالے سے سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس میں شہداء کی تعداد 316 ہوگئی، شہداء ملکی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں، لاہور پولیس نے ہمیشہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر اپنی جان نچھاور کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے ایسی فورس کا سربراہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے قربانیاں دیں، لاہور پولیس ایسے ہی شہیدوں کی امین ہے جن کی شہادت نے محکمے کی عزت کو چار چاند لگائے، شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے لاہور پولیس کے 316 سپوت شہید ہوئے، شہداء پولیس کی قربانیوں کی وجہ سے ہم امن کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس شہداء میں 209 کانسٹیبلز، 30 ہیڈ کانسٹیبلز، 28 اے ایس آئی، 01 ٹریفک وارڈن، 35 سب انسپکٹرز، 06 انسپکٹرز،  04 ڈی ایس پیز،  ایک ایس پی، ایک ایس ایس پی اور ایک ڈی آئی جی رینک کا آفیسر شامل ہیں،شہید کانسٹیبل محمد اشرف کے سوگواران میں بیوی اور ایک چار ماہ کا بیٹا ہے،  شہید محمد اشرف نے بطور کانسٹیبل 2007 میں شمولیت کی۔

مزید :

علاقائی -