پنجاب پولیس میں 5ہزار200بلٹ پروف ہیلمٹ تقسیم 

پنجاب پولیس میں 5ہزار200بلٹ پروف ہیلمٹ تقسیم 

  

لاہو(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس میں بلٹ پروف ہیلمٹ ناکارہ ہونے پراضلاع اوریونٹس کونئے 5200ہیلمٹ تقسیم کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی شعیب دستگیر کے حکم پر اے آئی جی لاجسٹکس پنجاب نے 36اضلاع سمیت دیگر میں 5200ہلمٹ تقسیم کا  مراسلہ جاری کر دیا،ڈسٹرکٹ لاہور کو 400، شیخوپورہ ریجن کو 250، گوجرانوالہ ریجن کو 500، راولپنڈی ریجن کو 400، سرگودھا ریجن کو 250، فیصل آباد ریجن کو 450، ساہیوال ریجن کو 250، ملتان ریجن کو 500،بہاولپورریجن کو 250، ڈی جی خان ریجن کو 250، پنجاب کانسٹیبلری کو 100،ایلیٹ فورس کو ایک ہزار اور ایس پی یو کو بھی ایک ہزار بلٹ پروف ہیلمٹ دئیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -