آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی

 آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیاہے،نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے،شہباز شریف کی جانب سے پلیڈر محمد نواز چوہدری ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی،میاں شہباز شریف کے پلیڈر محمد نواز چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی جزوی ہڑتال ہے۔

،پنجاب بار کونسل نے 4 سال قبل کوئٹہ میں دھماکے سے شہید وکلاء کے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہڑتال کی دے رکھی ہے، کیس کی سماعت ملتوی کی جائے،گزشتہ روزملزم امتیاز حیدر اور بلال قدوائی نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی،اس کیس میں ملزمان احد خان چیمہ اور شاہد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -