فیکٹری ایریا، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائر نگ سے دکا ندار جاں بحق 

  فیکٹری ایریا، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائر نگ سے دکا ندار جاں بحق 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)دیرینہ دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت قتل، فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے فیکٹری ایریا والٹن کے علاقے میں نصیر احمد اپنی دکان پر موجود تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے نصیر سینے اور سر میں گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جاے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کیمقتول کے بھائی عمران خان کی مدعیت میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی مزاحمت قتل سمیت  دیگر پہلووں پر تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -