پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو کالز کے اعداد و شمارجاری کردئیے

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو کالز کے اعداد و شمارجاری کردئیے

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو کالز کے اعداد و شمار برائے جولائی جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق جولائی میں 15یمرجنسی ہیلپ لائن پر3لاکھ 53ہزار 475کالز موصول ہوئیں۔ٹوٹل موصول شدہ کالز میں سے 2لاکھ73ہزار946غیر متعلقہ کالز کی گئیں۔جن میں مختلف معلومات کے حصول کیلئے30ہزار 508کالزموصول کیں گئیں۔جولائی کے دوران ٹریفک سے متعلقہ4ہزار059کالز پر مدد فراہم کی گئی۔

پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹر کی مدد سے05 گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا۔ ایک ماہ میں 148موٹر سائیکلز،05گاڑیاں اور05آٹو رکشہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے گئے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری 15ہیلپ لائن پر غیر ضروری کالز کرنے سے اجتناب کریں۔

مزید :

علاقائی -