مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے پر بلال سعید اور صبا قمرکے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

  مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے پر بلال سعید اور صبا قمرکے خلاف مقدمہ درج ...

  

لاہور(نامہ نگار)مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کے خلاف تھانہ لوئر مال میں اندراج مقدمہ کے لئے سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ بلال سعید اور صبا قمر پر گانے کی عکسبندی کرتے ہوئے مسجد کا تقدس پامال کیا، مسجد کی توہین اور مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی پوسٹیں سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی گئی ہیں، مسجد کے اندر ڈانس اور گانا عکسبند کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -