جڑانوالہ، زخمی ہونے والے دوبھائی ہسپتال میں دم توڑ گئے

جڑانوالہ، زخمی ہونے والے دوبھائی ہسپتال میں دم توڑ گئے

  

جڑانوالہ (نامہ نگار)دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں بھائی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسے۔ ورثاء کا ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کرکے شدید احتجاجی مظاہرہ۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں 74گ ب میں ملزمان اشتیاق،مشتاق نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے یٰسین، شہباز پسران محمد اسلم ساکنان 74گ ب کو عید کے روز فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا جن کو زخمی حالت میں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں ریفر کیا گیا تھا جہاں دونوں بھائی زیر علاج رہنے کے بعد رات گئے دم توڑ گئے۔

 ورثاء نے نامعلوم ملزمان کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -