اشتہاریوں کی گرفتاری کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں،اشفاق خان

 اشتہاریوں کی گرفتاری کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں،اشفاق خان

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے شہر میں سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری،  عادی و عدالتی مجرموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ اشتہاری، عادی و عدالتی مجرموں کی گرفتاری کے لئے تھانوں کی سطح پر 174ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مجرمان کے خلاف بلا امتیازکارروائیاں کر رہی ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری سے جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے بغیر سنگین جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ لاہور پولیس نے رواں سال پہلے07ماہ کے دوران اشتہاری وعادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب7947 مجرموں کو گرفتار کیا۔

اشفاق خان نے بتایا کہ اشتہاری مجرمان قتل، اقدام قتل،ڈکیتی، راہزنی و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتارمجرموں میں 2266 اشتہاری،2839 عادی جبکہ2842عدالتی مجرم شامل ہیں۔کیٹیگری اے کے1671 جبکہ کیٹیگری بی کے6276مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔دوسرے اضلاع سے405اشتہاری مجرمان کوبھی گرفتار کیا گیا۔ اشتہاری و عادی مجرم شہر کے اکثر سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ اشتہاری و عادی مجرم شہر کے اکثر سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اشفاق خان نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اشتہاری و عادی مجرموں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے اہداف بہر صورت مقررہ مدت میں پورے کئے جائیں۔ اشتہاری و عدالتی مجرمان کی گرفتاری کے حاصل کردہ اہداف پولیس افسران واہلکاروں کی مجموعی کارکردگی کا تعین کریں گے۔

مزید :

علاقائی -