خودکشی یا قتل، 2بچوں کی ماں چل بسی

خودکشی یا قتل، 2بچوں کی ماں چل بسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جڑانوالہ (نامہ نگار)خودکشی یا قتل 2بچوں کی ماں چل بسی، ہماری بیٹی کو سسرال والوں نے زہریلی گولیاں دے کر قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر حقائق کی تفتیش شروع کردی اصل حقائق تفتیش کے بعد افشاں ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے نواحی گاؤں چک نمبر 108گ ب میں انیلہ جو کہ 2کم سن بچوں کی ماں تھی کو زہریلی گولیاں کھا کر ہلا ک ہو گئی۔
 متوفیہ بچی کے والدین نے موقف اختیار کیا کہ ان کی بیٹی کو سسرال والوں نے زہر دے کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں 580گ ب کے ندیم نے غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں ہسپتال میں حالت غیر ہے۔ 

مزید :

علاقائی -