ریسکیو 1122خیبر نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی
باڑہ (نمائندہ پاکستان)ریسکیو 1122خیبر نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، ترجمان مقصود عالم کی مطابق ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کی قیادت میں ریسکیو1122خیبر نے کل701 ایمرجنسیاں کیے ہیں جس میں 112ٹریفک حادثات، 273 میڈیکل،33 آگ لگنے کے واقعات11لڑائی جھگڑے اور گولی وغیرہ لگنے کے، 2 ڈوبنے کے واقعات اور 20 ریکوری، ایمرجنسیاں کیں ہیں اور ان تمام ایمرجنسیوں میں ریسکیو1122خیبر نے 639 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ملک اشفاق حسین نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122 خیبر کو اب تک کل 10900 کالیں موصول ہوئی جس میں 3381 فیک غیرضروری اور ڈسٹربنگ کالیں تھیں اس کے علاوہ ریسکیو 1122خیبر نے اب تک تحصیل جمرود، تحصیل باڑہ اور تحصیل لنڈیکوتل کے مختلف مقامات،بازاروں، جامعہ مساجد میں سپرے کیں ہیں یاد رہے ریسکیو 1122 خیبر نے 193 کورونا مریضوں کو شفٹ کیا ہے جو کہ صوبہ میں کرونا مریضوں کو شفٹ کرنے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس موقع پر خیبر کی عوام سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 سروس کو سب سے زیادہ غیر ضروری اور تنگ کرنے والی فون کالز آتی ہیں، جس کی وجہ سے حقیقی ایمرجنسیوں پر بروقت رسپانس کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور موجودہ حالات میں ایسی فون کالز کا آنا افسوس ناک بات ہے کیونکہ ایمرجنسی حالت میں مسلسل غیر ضروری کالز کی وجہ سے مریضوں کو دوشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے