تاجر یونینز کا کرایوں میں غیر قانونی اور ظالمانہ اضافہ کیخلاف ریلی نکالی گئی

تاجر یونینز کا کرایوں میں غیر قانونی اور ظالمانہ اضافہ کیخلاف ریلی نکالی گئی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)انجمن کرایہ داران ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے زیر اہتمام متاثرہ تاجریونینز نے کرایوں میں غیر قانونی اور ظالمانہ اضافہ کے خلاف ریلی نکالی گئی  جسمیں میں انجمن تاجران عبداللہ شاہ مارکیٹ دلازاک روڈ تاجر رہنما سجاد، جنرل سیکرٹری جہانگیر زمان، گرین مارکیٹ صدر احسان اللہ مہمند،  جنرل سیکرٹری ایوب مہمند،  سبزی منڈی صدر محمد اسرار، خوشحال بازار صدر فرید اعوان نے مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخواہ صدر ملک مہر الہی اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد احمد صدیقی  کی قیادت میں ریلی سے خطاب میں کہا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی  جانب سے جائیداد کے کرایوں میں غیرقانونی اور ظالمانہ اضافہ متاثرہ تاجران پر ظلم کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈی جی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ساتھ تاجر وفد نے مسئلہ کے حل کے لیے ملاقات کی لیکن کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ مذاکرات میں ناکامی کی بنا پر ایک تحریری درخواست سیکرٹری بلدیات کے آفس میں گفت و شنید کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے جمع کرا دی گئی کیونکہ تاجر مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ لیکن محکمے کی غیرسنجیدگی اور تاجروں کو ہراساں کرنے کے معاملے کی وجہ سے کورونا کی وجہ سے معاشی بحران سے متاثر یہ تاجر آج احتجاج کرتے ہوئے روڈوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اگر متعلقہ ادارے نے اس میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ جاری رکھا اور تاجروں کو حراسہ کرنے کی کاروائیاں جاری رکھیں تو کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمے اور انتظامیہ کی ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -