معاون خصوصی وزیرزادہ کا رگبی ٹیم کے کھلاڑی شہروز کے جاں بحق ہونے پر تعزیت و اظہارِ افسوس

 معاون خصوصی وزیرزادہ کا رگبی ٹیم کے کھلاڑی شہروز کے جاں بحق ہونے پر تعزیت و ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی وزیر زادہ کا قومی رگبی ٹیم کے کھلاڑی اور خیبرپختونخوا رگبی ٹیم کے کپتان شہروز کے جاں بحق ہونے پر پشاور میں ان کے گھر پر اہل خانہ سے اظہار افسوس و تعزیت کی ہے اور مرحوم کھلاڑی کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔ یاد رہے کہ رگبی ٹیم کے ہونہار کھلاڑی اور خیبرپختونخوا رگبی ٹیم کے کپتان شہروز پچھلے روز اپنے خاندان کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے صوابی گئے تھے، جہاں پر اپنے کزن کو بچاتے ہوئے دریا سندھ میں چھلانگ لگائی اور بے رحم موجوں کی نظر ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کی فوراً کاروائی سے لاش برآمد ہوئی اور ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ معاون خصوصی نے شہروز کے جاں بحق ہونے پر ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شہروز ایک بہترین کھلاڑی تھا جس نے اتنے کم عرصے میں کامیابی کی منازل طے کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف صوبہ بلکہ پورا پاکستان رگبی ٹیم کے ایک ابھرتے ہوئے ستارے سے محروم ہوگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -