سابقہ امیدوار ملک ریاض پی کے 93 اے این پی کے صوبای کونسل کے رکن منتخب
سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواکے صدرایمل ولی خان نے ضلع لکی مروت سے سابق امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 93نورنگ ملک ریاض خان کو صوبائی کونسل کا رکن منتخب کردیا۔تفصیلات کے مطابق اے این پی کے صوبائی صدرایمل ولی خان نے حال ہی میں اے این پی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 93نورنگ ملک ریاض خان کو پارٹی کی صوبائی کونسل کارکن منتخب کردیا اس سلسلے میں صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے باچاخان مرکز پشاور سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری