بی آرٹی سے شہر پشاور کے سینکڑوں افراد برسرروز گار ہوئے ہیں: سیدقاسم علی شاہ 

بی آرٹی سے شہر پشاور کے سینکڑوں افراد برسرروز گار ہوئے ہیں: سیدقاسم علی شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) سابق نائب ناظم اور پاکستان تحریک انصاف سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر سید قاسم علی شاہ نے بھی ٹرانس پشاور کی جانب سے جاری اسکیم میں زو کارڈ حاصل کرلیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ بی آر ٹی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور شہر پشاور کے سینکڑوں افراد بر سر روزگار ہوئے ہے جبکہ طلباء اور طالبات کی جانب سے بڑی تعداد میں ZU کارڈ حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کرنے سے میگا منصوبے کی اہمیت ختم نہیں کی جا سکی انہوں نے کہا کہ  بس ریپڈ منصوبے  سے ٹریفک کے مسائل یقینا کم ہوں گے  خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عوام کیلئے بی آر ٹی سروس کو تحفے کے طور پر جلد کھولا جا رہا ہے یہ صوبائی دارلحکومت  کے شہریوں  کے لیے ایک تاریخی منصوبہ ہے