تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا،جمشید مہمند

تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا،جمشید مہمند

  

شیرگڑھ (نامہ نگار)  ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ کچکول توڑنے والا اور کشتیاں جلانے والا حکومت میں عوام ایک وقت روٹی کے لئے ترس رہا ہے کمر توڑ مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے  پی ٹی ائی کی حکومت نے تبدیلی کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کیا ہے عوام پی ٹی ائی کو ووٹ دینے پر شرمندہ ہے یہی وجہ سے کہ عوام پی ٹی ائی سے جوق درجوق پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لوند خوڑ کے علاقہ موٹی بانڈہ سینی کلے میں ایک بڑے شمولتی جلسے سے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر درجنوں خاندان نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے ایم پی اے جمشید خان مہمند نے نئے شامل ہونے والوں کو مسلم لیگ کی ٹوپیاں پہنائی اور ان کے گھروں پر مسلم لیگ کے جھنڈے لہرائے جلسے سے حاجی شیر علی،قیصر خان ایڈوکیٹ،محمد اسلام خان،مراد خان اورایم پی اے کے میڈیا ایڈوائزر عامر سہیل نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے مسلم لیگ کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا اب مسلم لیگ پاکستان کی حفاظت کریں گے انہوں نے کہا کہ90دنوں میں تبدیلی لانے والوں اور کچکول توڑنے والوں نے دو سالوں پچھلی حکومتوں سے زیادہ قرضہ لیا مگر یہ قرضہ عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے نئے پاکستان میں کرپشن کی نظر ہوئی جس کی زندہ مثال بی آر ٹی اور ملم جبہ سکنڈل  ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -