باڑہ، تاجربرادری اور ٹرانسپورٹ یونین رہنماوں کا مشترکہ احتجاج

باڑہ، تاجربرادری اور ٹرانسپورٹ یونین رہنماوں کا مشترکہ احتجاج

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)ضلع خیبر تحصیل باڑہ خیبر چوک میں تاجربرادری اور ٹرانسپورٹ یونین رہنماوں کا مشترکہ احتجاج۔پاک افغان شاہراہ ہرقسم امدورفت کیلئے مکمل بندکردی گئی۔ ڈی پی او خیبر اور سنیٹر تاج محمد کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال باڑہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے بھتہ خوری اور باڑہ امن تباہ کرنے پالیسی شروع کیاہے اور ساتھ ہی سنیٹر تاج محمد باڑہ سینٹ کی سطح پر باڑہ کو بدنام کرنا اور عوام کی تذلیل شروع کیاہے انہوں نے کہاکہ ٹرانزٹ یونین رہنماوں کو فوری رہا کیا جائے۔باڑہ ٹرک ٹرمینل کی بحالی یقینی بنائے جائے کسٹم حکام کو ضلع خیبر سے بے دخل کیاجائے کیونکہ ایک خاص سازش کے تحت باڑہ میں بدامنی پھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیر کے دن تک ٹراسپورٹ رہنماوں کی رہائی اور باڑہ ٹرمینل کی بحالی یقینی نہ بنائی تو تمام ٹرانسپورٹ یونین اور باڑہ کے تمام تاجربرادری پاک افغان شاہراہ میں ڈھیرے ڈال کر نہ ختم ہونے والا احتجاجی تحریک شروع کردینگے۔اور نقصان کے صورت میں تمام ترذمہ داری سنیٹرتاج محمد اور ڈی پی او خیبر پر ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -