علماء کرام کا ملکی ترقی میں انتہائی مثبت کردار،علامہ مقصود سلفی

 علماء کرام کا ملکی ترقی میں انتہائی مثبت کردار،علامہ مقصود سلفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان وہ اسلامی ملک ہے جوکلمے کی برکت سے وجود میں آیا،ملک میں تمام علماء کرام نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا  ہمیشہ اتحاد امت کی بات کی ہے تاہم چند ایک پلانٹڈ شر پسند فرقہ ورانہ فساددت پید ا کرتے ہیں جو کھبی کامیاب نہیں ہونگے ،ایمان کا کلمہ پڑھنے والا ہر ایک مسلمان نبی,  اہل بیت اور اصحاب رسول سے محبت رکھتا ہیشرپسند عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے محبت اہل بیت اور صحابہ کرام کو مزید تقویت دیں ان خیالات کا اظہار متحدہ جمعیت اہل حددیث خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں منعقدہ  اتحاد امت سیمنار کے موقع پر مختلف مسالک کے علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کیا جنمیں علامہ مقصود احمد سلفی، علامہ سید رضاء اللہ شاہ بخاری اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی اتحاد امت سیمنار سے علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ مزہب کے نام پر انتشار پھیلانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں جبکہ دشمن کو سازشوں میں ناکام کرنے کے لیے مسلمان آپس میں اتفاق و اتحاد قائم کریں,  تمام مزہبی اور دینی جماعتیں ایک تھیں,  ایک رہیں,  دشمن ناکام رہیگا, قدر مشترک اور درد مشترک کے تحت سب ایک ہو جائیں جبکہ  اپنی قوت اور طاقت کو باطل اور سازشی عناصر کے خلاف استعمال کریں, ایک دوسرے پر نہیں علماء کرام نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں دیکھیں مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے, ختم کیا جارہا ہے, اہل سنت ہوں یا اہل تشیع ہم سب ایک ہیں,کسی کو کسی کی توہین کی قطعی اجازت نہیں دی جاسکتی تاہم اختلافات کو احترام کے دائرے میں رہ کر بیان کیا جائے تو کبھی کوئی خرابی نہیں پیدا کرسکتاسمینار سے خطاب میں علماء کرام نے کہا کہ اہل تشیع اور اہل سنت کے اقابرین کبھی غلط کو سہی نہیں کہینگے, جو گستاخی کریگا اسے گستاخ ہی کہا جائیگا،پاکستان میں ایک نظریہ ہے اور دوسرا جگرافیہ ہے, علماء کی خصوصیت ہے کہ وہ بیک وقت نظریہ اور جگرافیہ دونوں کی حفاظت کے دعویدار ہیں۔شرکاء نے کہا کہ سیکولر جماعتوں نے پاکستان کو توڑا اس میں کوئی مزہبی جماعت نہیں تھی جبکہ ہم نے مل کر پیغام پاکستان کو نہ صرف ڈرافٹ کیا بلکہ اسکی آبیاری کی علماء کرام نے کہا کہ تحاد امت کا بہت بڑا پیغام ملک و دنیا میں پھیلے گا,  اسلام اور مسلمان کا دشمن زلیل و خوار تھا اور ہمیشہ رہیگا اور ہمارادشمن لداخ میں چائنہ سے مار کھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ علماء کرام اپنی ذمہ داریوں کا مکمل ادراک رکھتے ہیں، یہ واحد ملک ہے جسکا بچہ بچہ ہر وقت ملک و قوم پر مر مٹنے کا جزبہ رکھتا ہے, دشمن ہمارے جزبات سے گھبرایا ہوا ہے, اسی لیے سازش کرتا ہے,  100 سے زائد سوشل میڈیا چینلز انڈیا سے چل رہے ہیں یہ سوشل میڈیا چینلز مسلمانوں میں فرقہ واریت پیدا کررہے ہیں علماء کرام نے سمینار اتحاد امت سے خطاب میں کہا کہ  ہمیں فرقہ نہ کہیں, فرقہ گناہ ہے, ہمارے عقائد ایک ہیں, ہمارہ دین ایک ہے, علمی اختلاف الگ بات ہے, ہم سب نے پیغام پاکستان پر دستخط کردیا ہے کہ ہم ایک ہیں۔