ایم ایل ون کی منظوری اتنی بڑی فتح کہ لوگوں کو اندازہ نہیں،شیخ رشید

  ایم ایل ون کی منظوری اتنی بڑی فتح کہ لوگوں کو اندازہ نہیں،شیخ رشید

  

لاہور(لیڈی رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ چین کے صدر ایم ایل ون منصوبے کا افتتاح کریں کیونکہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ روڈ کا سارا رش ٹریک پر آ جائے۔ ایم ایل ون پراجیکٹ کی منظوری اتنی بڑی فتح ہے کہ جس کا لوگوں کو اندازاہ نہیں۔  پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور شریف خاندان کی کوئی سیاست نہیں۔میں نہیں سمجھتا کہ پی ٹی آئی کا کوئی وزیر کرپشن کرے گا۔ نیب کئی لوگوں کو بلا کر چھوڑ بھی دیتا ہے، کرپشن سنجیدہ جرم ہے، اس پر چھوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ   13سال پہلے 6فروری 2007کومیں نے ایم ایل ون کے پراجیکٹ پر دستخط کئے تھے۔ ایم ایل ون سے تقریباً2 لاکھ لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی جب ایم ایل ون بن رہا ہو گا تو ایم ایل ٹو کی بھی بات کریں گے۔ ایم ایل ون سے جو ٹریک فارغ ہو گا اُس کو ہم ایم ایل ٹو کے ٹریک کو بہتر کرنے کے لئے استعمال کریں گے۔ آج ہم نے ٹرینوں کے تمام پرانے سٹاپ ختم کر دیئے جن پر کمانڈ اینڈ کنٹرول کی طر ف سے پابندی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس پراجیکٹ کو 6.8بلین ڈالر پر لے کر آئے ہیں۔ 30 اگست سے پہلے ایم ایل ون کا ٹینڈر ہوجائے گا۔ 

شیخ رشید

مزید :

پشاورصفحہ آخر -