یوم آزادی سائیکل ریس 13 اگست کو ناردرن بائی پاس پر ہوگی

  یوم آزادی سائیکل ریس 13 اگست کو ناردرن بائی پاس پر ہوگی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی سائیکل ریس 13 اگست کو ناردرن بائی پاس پر ہوگی جس کا افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کریں گے۔ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کے مطابق ریس کا انعقاد حکومت خیبر پختونخوا اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت کیاجائے گا، سائیکل ریس میں انفرادی ٹائم ٹرائل میں پشاور سمیت دیگر اضلاع کے کھلاڑی حصہ لیں گے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور اسناد دی جائیں گی۔اختتامی تقریب کے موقع پر سرحد چیمبر آف کامرس خیبرپختونخواکے صدر انجینئر مقصود انورپرویز مہمان خصوصی ہونگے جو کہ فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -