اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا مختلف فلور ملز کا معائنہ

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا مختلف فلور ملز کا معائنہ

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی سیکٹری فوڈ اور ڈاریکٹر فوڈ محمد زبیر خان کی ہدایت پر راشنگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر  واجد علی  نے پشاور کے مختلف علاقوں میں آٹے کے ڈیلروں کو اور مختلف فلور ملز ولی جان  فلور ملز ذیشان فلور ملز اور ناگمان فلور ملز کو چیک کیا خصوصی ٹیم نے سرکاری کوٹہ اور سرکاری سطح پر آٹے کی ترسیل سمیت عوام کو فراہمی کا جائزہ لیا گیا محکمہ خوراک انتظامیہ کی جانب سے پشاور میں اٹے کا کسی قسم کا بحران نہیں ہے اور سرکاری مقرر کردہ ڈیلر کو مختلف فلور ملوں سے کوٹہ کے مطابق فراہمی جاری ہے جو کہ لوگوں کو سرکاری نرخ کے مطابق 860روپے پر بیچا جا رہا ہے محکمہ خوراک انتظامیہ راشنگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں مختلف ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر پشاور کے شہریوں کے لیے سرکاری اٹے کی ترسیل جاری رہے گی پشاور کے ڈیلروں اور تاجروں نے محکمہ خوراک کے کاوشوں کو سراہا اور کہا بازار میں سرکاری آٹا دستیاب ہے پشاور کے تاجروں نے مصنوعی قلت کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور کہا کہ فلور ملز میں اچھا خاصہ سٹاک موجود ہیں اور ہمیں روزانہ کی بنیاد پر سپلائی جاری ہے جو کہ پشاور کے عوام کو دستیاب ہے محکمہ خوراک انتظامیہ کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات اور وژن کے مطابق پشاور کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام تر اقدامات کو بروئے کار لایا جائے گا جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -