پشاور،ٹریفک پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں،وسیم احمد

پشاور،ٹریفک پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں،وسیم احمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بازار مسگراں میں لگے ٹائر بلاسٹرز کی صفائی اور مرمت کا کام مکمل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک کو ون وے کرنے کیلئے لگائے جانے والے ٹائر بلاسٹرز ریت سے بھر گئے تھے جس کے باعث وہ تقریبا ناکارہ ہو گئے تھے جس پر ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے نوٹس لیا اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ٹائر بلاسٹرز کی صفائی اور مرمت کا کام کرے جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں لگے ٹائر بلاسٹرز کی صفائی کرنے سمیت اس کی مرمت کی گئی۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی سڑکوں سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے کو اپنا فریضہ اول سمجھنے سمیت شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح سمجھتی ہے اور عوام کو جہاں کہیں بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو سٹی ٹریفک پولیس پشاور اس کے حل میں ھر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک کے عملے کی جانب سے سڑکوں ٹائر بلاسٹرز کی تنصیب و مرمت اور کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی مہم دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹریفک پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں بلکہ دیگر اداروں پر بوجھ ہلکا کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -