تورڈھیر،خالد فیصل کے حق میں عظم الشان پرامن ریلی نکالی گئی 

تورڈھیر،خالد فیصل کے حق میں عظم الشان پرامن ریلی نکالی گئی 

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)صوابی امن چوک میں خالد فیصل کے حق میں عظم الشان پرامن ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں عاشقان ِ رسول نے شرکت کی ریلی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع صوابی کے زیراہتمام  ضلعی قائدشیخ مولانااعزازالحق کی قیادت میں نکالی گئی نماز جمعہ کے بعددن تین بجے ضلع صوابی کے تما م علاقوں سے قافلوں کی شکل میں عاشقانِ رسول امن چوک (صوابی)پہنچے تورڈھیر سے صاحبزادہ مولانا ضیاء الحسن کی قیادت میں مولانا ثاقب علی،مولانا احمد علی اور کثیرتعداد افراد نے شرکت کی قافلوں کے پہنچنے پر ریلی نے جلسہ کی شکل اختیار کرلی اس موقع پر مولاناشیخ اعزازالحق،مولانانورالہادی عرف صاحب حق،مولانا فضل علی،مولانا امین دوست ودیگر علماء کرام نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ غازی فیصل خالد نے قتل نہیں کیا بلکہ مجاہد ہے جس نے رسول کے گستاخ کو انجام تک پہنچایا انہوں نے کہاکہ حکومت وقت گستاخ رسول کی سزاکی کمزوریوں کو دور کرے تاکہ پھر کوئی گستاخی کی ہمت نہ کر سکے شرکاء نے غازی فیصل خالد کی رہائی کا مطالبہ کیا ریلی میں لوگوں نے مختلف قطبے اٹھا رکھے تھے جس پر غازی فیصل خالد کے حق میں نعرے درج تھے آخرمیں  مولاناشیخ اعزازالحق نے اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی بقا کے لیے دعا کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -