نوشہرہ، عوام کا بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم ولیٹج کیخلاف شدید احتجاج 

نوشہرہ، عوام کا بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم ولیٹج کیخلاف شدید احتجاج 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ پیرپیائی کے عوام کا بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ، کم ولٹیج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ عوام نے مین جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کئی گھنٹے بندرکھا مشتعل مظاہرہ کاایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک اور رضاسعید بابرکے ساتھ کامیاب مذاکرات مظاہرین نے دونوں رہنماوں کی یقین دھانی پر احتجاج ختم کرکے روڈ کھول دیا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ پیرپیائی کے عوام نے بجلی کی ظالمانہ، ناروا اور غیر اعلانیہ بجلی لوڈ شیڈنگ سمیت بجلی کی کم ولٹیج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پیرپیائی کے مقام پ مین جی ٹی روڈ کو ہر قس کی ٹریفک کے لئے بند رکھا جس سے ٹریفک کی روانگی بری طرح متاثر ہوئی اور روڈ کے دونوں اطراف پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین کی قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما عرفان غفور، جماعت اسلامی پیر پیائی کے امیر ارشید انور، پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما ملک تیمور خان، سماجی کارکن آصف خان اور سابق نائب ناظم پیر پیائی شاہد الرحمان کر رہے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ محکمہ واپڈا والوں نے شدید گرمی کے موسم میں بھی ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ اور کم ولٹیج سے عوام کا جیانا دوبھر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز بجلی کی انکھ مچولی سے ہمارے گھروں میں الیکٹرانکس کی قیمتی اشیا جل جاتی ہے اور گرمی کے موسم میں بجلی نہ ہونے سے بچے بوڑھے خواتین شدید گرمی سے بلبلا اٹھتے ہیں لیکن ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا مشتعل مظاہرین سے مذاکرات کیلئے ایم این ڈاکٹر عمران خٹک پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری رضا سعید بابر کے ہمراہ آئیاور مشتعل مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے مظاہرین نے بھی ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک اور رضا سعید بابر کی یقین دھانی پر روڈ کھول دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -