ناموس رسالتؐ قانون پر عمل درآمد کیا جائے،مولانا باباروز قادری
شبقدر (تحصیل رپورٹر) ممتاز عالم دین مولانا باروز خان قادری نے کہا کہ ناموس رسالتؐ قانون پر عمل درآمد کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ 1973کے آئین کے مطابق قادیانی خارج ازاسلام ہے حضرت محمد مصطفی ﷺ آخری نبی ہے ان کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں ہے۔ نبوت کا دعوی کرنے والا کا ذب ومرتد ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کے اہم عہدوں پر قادیانی فائز ہے۔ جھوٹے دعویداروں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے جو کہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ غداری ہے۔