صوابی،ایڈیشنل سیشن جج احمد زیب کا جوڈیشل لاک اپ کا دورہ

صوابی،ایڈیشنل سیشن جج احمد زیب کا جوڈیشل لاک اپ کا دورہ

  

صوابی (بیورورپورٹ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ماڈل کورٹ ضلع صوابی کے ایڈیشنل سیشن جج احمد زیب خان نے صوابی جوڈیشل لاکپ (صوابی جیل) کا دورہِ کیا اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ صوابی سب جیل جہانگیر خان نے جج کا استقبال کیا۔ اس دورے میں انہوں نے صوابی جیل میں قید ملزمان سے ان کے بارکس میں ملاقاتیں کیں جیل کا کھانا چیک کیا۔ادویات کی کھیپ کو ناکافی قرار دیا اور واضح کیا کہ جلد ہی اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے بات کی جائے گی۔ماڈل کورٹ ضلع صوابی کے جج,احمد زیب خان نے صوابی جوڈیشل لاکپ (صوابی جیل) میں صفائی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور قیدیوں کو معیاری کھانا دینے پر بھی صوابی جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سرا ہا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ صوابی جوڈیشل لاک اپ جہانگیر خان نے معزز جج کو بریفنگ دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -