احساس پروگرام کے تحت سماجی معاشی رجسٹری سروے کا آغاز ملاکنڈ سے کردیا:ثانیہ نشتر

احساس پروگرام کے تحت سماجی معاشی رجسٹری سروے کا آغاز ملاکنڈ سے کردیا:ثانیہ ...

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ثانیہ نشترنے کہاہے کہ احساس پروگرام کے تحت قومی سماجی معاشی رجسٹری کے سرو ے کاآغازملاکنڈسے کردیاگیاہے جو31دسمبرتک پورے صوبے میں مکمل کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھرجاکرکمپیوٹرٹیب کے ذریعے شفاف طریقے سے کوائف لے کرلوگوں کے سماجی واقتصادی حالات کاجائزہ لیاجائیگا،قومی سماجی معاشی رجسٹری میں کسی قسم کی سیاسی وابستگی کوملحوظ خاطرنہیں رکھاجائیگابلکہ بلاتفریق اوربلاامتیازسروے کاآغازکردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ قومی سماجی معاش رجسٹری سروے میں جوڈیٹاحاصل کیاجائیگاوہ محض معالی معاونت کیلئے استعمال نہیں کیاجائیگابلکہ احساس پروگرام کے تحت چلنے والے تمام پروگرامزکیلئے کارآمدثابت ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے تھانہ،بٹ خیلہ میں احساس پروگرام کے تحت قومی سماجی معاشی رجسٹری کے تربیت حاصل کرنیوالے اساتذہ وتکنیکی عملے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسیکرٹریBISPیوسف خان اور ڈویژنل ڈائریکٹرنواب گل سمیت سروے کاتکنیکی عملہ بھی موجودتھا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشترنے کہاکہ تربیت حاصل کرنیوالے ماسٹرٹرینڈاساتذہ اب مزید1000افرادکوتربیت دیگی تاکہ سروے برق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچ جائے،یہ ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جس سے فردواحدنہیں بلکہ پوراگھرانااورخاندان مستفیدہوتے ہیں لہٰذااس بلاامتیازاورغیرجانبدارسروے میں شفافیت پرکسی قسم سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ سروے کاآغازپسماندہ طبقے کواوپرلانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے وعدے کاتکمیل ہے جس کوعملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ قومی سماجی معاشی رجسٹری شہر،گاؤں،قصبہ یابستی میں رہنے والے تمام گھرانوں کیلئے ہے کہ صرف غریب یامستحق گھرانوں کیلئے نہیں بلکہ تمام مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے ہرطرح کی مالی حیثیت رکھنے والے لوگوں کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ سروے میں محکمہ شماریات حکومت پاکستان،حکومت خیبرپختونخوااورمحکمہ تعلیم خیبرپختونخوامعاونت حاصل ہے۔

رجسٹری آغاز

مزید :

صفحہ اول -