واپڈا اہلکار امان اللہ اور آفاق گل سپرد خاک

واپڈا اہلکار امان اللہ اور آفاق گل سپرد خاک

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)گزشتہ روز لکی لنک روڈ پر دوموٹرسائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے پیپلز پارٹی لکی مروت کے ضلعی جنرل سیکرٹری قسمت اللہ خان کے بھائی اورپیسکوواپڈا اہلکار امان اللہ خان اورآفاق گل ولدیوسی بائیست خیل کے سابق ناظم میرعجب خان کی نمازجنازہ گزشتہ روز ان کے آبائی قبرستان بائیست خیل میں ادا کردی گئیں جب کہ طالب علم فداء اللہ ولد حاجی سردودخان سکنہ جھنگ خیل کی نمازجنازہ لکی سٹی میں اداکردی گئی۔جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی،واضح رہے کہ تینوں متوفیوں کے آبائی علاقوں میں دوسرے دن فضاء سوگوار رہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -