ضلعی انتظامیہ کی بلیک میلنگ،وزیرستان جانیوالی تمام اشیا،تعمیراتی میٹریل پر ٹیکس عائد

ضلعی انتظامیہ کی بلیک میلنگ،وزیرستان جانیوالی تمام اشیا،تعمیراتی میٹریل ...

  

 ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان ضلعی انتظامیہ نے جنوبی وزیرستان کے قبا ئلیوں پر خودساختہ ٹیکس لاگو کر دیاگیا۔ضلعی انتظامیہ ٹانک نے ایک خودساختہ چیک پوسٹ قائم کی گئی ہے جہاں پر ڈسٹرکٹ کونسل ٹانک کے ایک سرکاری اہلکار جنوبی وزیرستان جانے والے تمام اشیاء خورد نوش،مال مویشی،بلڈنگ میٹریل،اینٹ سریا سیمنٹ خشت ٹی ائرن گارڈر اور سٹیل کے دیگر مصنوعات وغیرہ پر غیر قانونی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے  چیک پوسٹ پر معمور اہلکاروں کے مطابق جنوبی وزیرستان جانے والے گا ٰڑیوں سے متذکرہ بالا اشیاء پر پانچ سو روپے سے لیکر تین ہزار روپے تک فی گاڑی لیا جاتا ہے جس کی مد میں یومیہ لاکھوں روپے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکررہ بھتہ خوری سے وصول شدہ  لاکھوں روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے جیبوں میں چلا جاتا ہے دریں اثناء سر کردہ قبائلی رہنما ملک اے ڈی خان محسود نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک جانب جنوبی وزیرستان کے قبائل آپریشنوں کے باعث بری طرح متاثر ہوئے ہیں دوسری جانب ٹانک انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کہ جنوبی وزیرستان کو منتقل کرنے والی ضروریات زندگی  ٹانک ضلع کی پیداوار نہیں بلکہ مذکورہ آشیائے خورد و نوش  براہ ہراست پنجاب اوخیبر پختونخواہ کے دوسرے شہروں سے نیشنل ہائی وے کے راستے جنوبی وزیرستان منتقل کی جاتی ہے  ان پر ٹانک انظامیہ کا ٹیکس لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا، قبائلی رہنما  نے وفاقی وزیر داخلہ،وزیر اعلی کے پی کے،کمشنر ڈیرہ ڈویژن سے بھتہ خوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے سمیت مذکورہ خود ساختہ ٹیکس کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ٹیکس وصولی

مزید :

صفحہ اول -