نجی سکولز ایسوسی ایشن کا 15اگست کو ہر صورت تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
نوشہرہ (بیورورپورٹ) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نوشہرہ نے ہر صورت میں 15 اگست کو پرائیویٹ سکولز کھولنے کا فیصلہ کر دیا 15 اگست کو پرائیویٹ سکولز کھولنے میں انتظامیہ یا کسی دوسرے سرکاری محکمے نے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو ہم بھر پور مزاحمت کریں گے کیونکہ دیگر اداروں کیلیے ایس او پیز بنائے گئے ہیں تو پھر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لیے ایس او پیز تیار کرنے میں کیا قباحت ہے ان کا اظہار پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری اور پین ممبر ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی نوشہرہ سعید درانی نے پین کے ایک اہم اجلاس کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا سعید درانی نے مزید کہا کہ ضلع نوشہرہ کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہر صورت 15 اگست کو کھولے جائیں گے امید ہے انتظامیہ تعاون کریں گی اور ہم انتظامیہ سے تعاون کی نہ صرف توقع رکھتے ہیں بلکہ تعاون کی درخواست بھی کرتے ہیں اور اگر ضلعی انتظامیہ یا کسی دوسرے سرکاری محکمے نے تعلیمی اداروں کے کھولنے میں کسی قسم کے روڑے اٹھکانے کی کوشش کی تو ہم بھر پور مزاحمت کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں کے قیمتی وقت کے ضیاع پر سخت پریشان ہیں اور والدین پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اس اقدام کو سہراتے ہیں والدین بھی چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے جلد از جلد کھولیں جائیں تاکہ طلبا و طالبات کا مزید وقت ضائع نہ ہو اور طلبا و طالبات کا تعلیمی و تربیتی سلسلہ جاری رہے کیونکہ سکولز بند ہونے سے طلبا کا بے راہ روی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں تجارتی مراکز سمیت دیگر اداروں کے لیے حکومت نے ایس او پیز کرکے کھول دئیے ہیں تو حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کرنے میں کیوں کتراتی ہے اور آخر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لیے ایس او پیز تیار کرنے میں کیا قباحت ہے۔