افغانستان کے سبکدوش سفیر عاطف مشال کا دورہ چارسدہ،اسفندیار ولی سے ملاقات

 افغانستان کے سبکدوش سفیر عاطف مشال کا دورہ چارسدہ،اسفندیار ولی سے ملاقات

  

 چارسدہ (بیو رو رپورٹ) پاکستان میں افغانستان کے سبکدوش سفیر عاطف مشال کا دورہ چارسدہ۔ اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان سے خصوصی ملاقات۔افغانستان میں مستقل امن کیلئے تما م سٹیک ہولڈرز کوپرخلوص کردار اور پاکستان کو حقیقی سہولت کار کا کردار ادا کرنا ہوگا۔اسفندیار ولی خان۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سبکدوش افغان سفیر عاطف مشال نے ولی باغ چارسدہ میں اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان سے الوداعی ملاقات کی۔اس موقع پر اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتحار حسین،مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی،صوبائی صدر ایمل ولی خان اور ایم پی اے شکیل بشیر خان عمرزئی بھی موجود تھے۔ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور افغانستان میں پائیدار امن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان سفیر عاطف مشال نے افغانستان میں قیام امن کے لیے اے این پی کے کاؤشو ں کو سراہا۔ اس موقع پر اے این پی کے سربراہ اسفندیا ر ولی خان نے واضح کیاافغانستان میں مستقل امن کیلئے ہر فریق کو پرخلوص کردار ادا کرنا ہوگا۔ وقت آگیا ہے کہ افغانستان میں دہائیوں سے جاری کشیدگی ختم کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز مثبت کردار ادا کریں۔ اسفندیا ر ولی خان کا کہنا تھا کہ لویہ جرگہ کی کامیابی افغان امن عمل کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات خطے کی ترقی اور پائیدار امن کیلئے ضروری ہے۔ امریکہ کو افغان امن معاہدے کے بعد بین الافغانی مذاکرات میں رکاوٹیں ختم کرنا ہوگی۔ اسفندیار ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام ہی نے کرنا ہے اور انکی منتخب قیادت ہی افغانستان کے  کے حقیقی نمائندے ہونگے۔ اسفندیار ولی خان نے افغانستان میں استحکام اور پائیدار امن کے لیے چین،روس اور امریکا کو ضامن بننے اور پاکستان کے حقیقی سہولت کاری پر زور دیا۔

مزید :

صفحہ اول -