مشکلات کے باوجود معاشی حالات میں بہتری آرہی ہے، عارف علوی 

مشکلات کے باوجود معاشی حالات میں بہتری آرہی ہے، عارف علوی 

  

گلگت(آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستانی قوم نے ایک منظم قوم ہونے کا ثبوت دیا جبکہ اسمارٹ لاک ڈان پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ہفتہ کو گلگت بلتستان یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ اب دوسرے ممالک ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں،مشکل حالات کے باوجود معاشی حالات میں بہتری آرہی ہے۔ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں اسٹاک ایکسچینج 40ہزار کی حد عبور کر گیا جبکہ پچھلے سالوں کی نسبت تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون سے متاثرہ ایک کروڑ 69لاکھ خاندانوں میں 200ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -