لین دین کے تنازعہ پر شہری پر با اراد ہ قتل فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار

لین دین کے تنازعہ پر شہری پر با اراد ہ قتل فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے بروقت کاروائی کے دوران شہری پر تھانہ متھرا کی حدود میں لین دین کے تنازعہ پر باارادہ قتل فائرنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا، ملزمان میں باپ اور تین بیٹے شامل ہیں،جنہوں نے ا بتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے،ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مجروح صدام حسین ولد شمشاد سکنہ میاں خیل ورسک روڈ نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے رشتہ داروں نے پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر باارادہ قتل فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوگیا جس کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی  ڈی ایس پی ورسک فدا خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ متھرا جاوید اختر کو ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاایس ایچ او متھرا جاوید اختر نے بروقت کارروائی کرتے ہو ئے واقعہ میں ملوث ملزمان باچہ،بلال،خالد پسران عبدالخالق اورعبد الخالق ولد عبد المالک کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں باپ اور تین بیٹے شامل ہیں گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے  تفتیش شروع کردی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -