وزیراعلیٰ بلوچستان کا اچانک شہر  کے مختلف علاقوں کا دورہ 

 وزیراعلیٰ بلوچستان کا اچانک شہر  کے مختلف علاقوں کا دورہ 

  

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہفتہ کے روز اچانک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال اور صفائی کے نظام کا جائزہ لیا، وزیراعلی بلوچستان جوائنٹ روڈ، سریاب روڈ، سیٹلائٹ ٹان لنک روڈ، سرکی روڈ، ڈبل روڈ، سمنگلی روڈ اور ایئرپورٹ روڈ گئے، ایڈمنسٹریٹر کیو ایم سی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ایم ڈی واسا بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو صفائی کی صورتحال  اور نکاسی  آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی، وزیراعلی نے ایئرپورٹ روڈ پر کوئٹہ پیکج کے تحت زیرتعمیر کثیرالمقاصد سپورٹس کمپلیکس کا معائنہ بھی کیا اور تعمیراتی کاموں کے معیار کا جائزہ لیا، انہوں نے منصوبے کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں اس قسم کے مزید اسپورٹس کمپلیکس زیرتعمیر ہیں جن کی تکمیل سے متعلقہ علاقوں کے عوام کو کھیلوں اور صحتمندانہ تفریح کے مواقع مل سکیں گے، رکن قومی اسمبلی میر عامر مگسی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

 وزیراعلیٰ

مزید :

صفحہ اول -