ٹائیگر فورس ڈے پر آج 10 لاکھ پودے لگائیں گے،عثمان ڈار

 ٹائیگر فورس ڈے پر آج 10 لاکھ پودے لگائیں گے،عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے آج ٹائیگر فورس ڈے پر ملک بھر میں 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان ٹائیگر فورس سے مل کر ملک بھر میں پودے لگائیں گے، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز بھی پودے لگا کر ملک کو سرسبز بنائیں۔ عثمان ڈار نے کہا شہباز شریف اور بلاول بھٹو سمیت تمام اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں گرین پاکستان کے لئے پودے لگائیں۔ٹائیگر فورس پر تنقید کرنے والے خود بھی اس مہم میں شامل ہوں۔ بطور پاکستانی انفرادی و اجتماعی حیثیت میں پودے لگانے ہوں گے کیونکہ یہ ہمارے مستقبل کا مسئلہ ہے۔
 عثمان ڈار