پشاور، 8 سے 12 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

پشاور، 8 سے 12 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے مختلف علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ چارسدہ روڈ، کوہاٹ روڈ، یونیورسٹی روڈ کے علاقوں میں 8، 8 گھنٹے جبکہ ورسک روڈ،بابو گڑھی  عاشق آباد، دلازاک روڈ وڈپگہ میں بجلی کی 10 سے 12 گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے اہلیان علاقہ کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ، کوہاٹ روڈ و دیگر علاقوں میں  آٹھ  سے دس گھنٹے جبکہ ورسک روڈ عاشق اباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے اہل علاقہ کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔شہریوں کے مطابق سب ڈویژن داودزئی  کے  علاقہ کی بجلی لائن کو ورسک روڈ فیڈر ون سے ہٹا کر ورسک روڈ فیڈر ٹو پر ڈال دیا جس سے لوڈ شیڈنگ 8 گھنٹوں سے بڑھ کر 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔ صارفین کے مطابق وجہ بتائے بغیر عاشق اباد ورسک روڈ کی بجلی لائن دیہات کے ساتھ شامل کردی گئی ہے۔ مذکورہ علاقہ کے گردونواح میں واقع  بااثر ہاوسنگ سوسائٹز کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ علاقہ کی فلاح وبہبود کیلئے  قائم کمیٹی کے صدر اکبر خان کنڈی کہا ہے کہ ماہانہ بل ادا کرنے کے باوجود علاقہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ ٹریپنگ کے باعث قیمتی الیکٹرانک اشیاء جل رہی ہے جبکہ تپتی دھوب و سخت گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نا قابل برداشت  ہے  اور  پیسکو کے ترجمان سے رابطہ کرنے پر موقف دینے سے معزت کرلی گئی ہے۔مذکورہ علاقوں کے شہریوں نے حکومت سے فلفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -