موڈیز کی پاکستان کیلئے بی تھری ریٹنگ حوصلہ افزا ہے،حماد اظہر

   موڈیز کی پاکستان کیلئے بی تھری ریٹنگ حوصلہ افزا ہے،حماد اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہرنے کہاہے کہ وباکے دوران موڈیزکی پاکستان کیلئے بی 3ریٹنگ حوصلہ افزا ہے جبکہ ن لیگ کی پالیسیوں کی وجہ سیریٹنگ منفی بی تھری کردی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاہے کہ وباکے دوران موڈیزکی پاکستان کیلئے بی 3ریٹنگ حوصلہ افزاہے۔ حماداظہر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی پالیسیوں کی وجہ سیریٹنگ منفی بی تھری کردی گئی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کواستحکام دیا، دسمبر2019میں پاکستان کی ریٹنگ بڑھا کربی 3مستحکم کردی گئی۔
حماد اظہر