الخدمت کی رین ایمرجنسی مہم، امدادی سرگرمیاں جاری

الخدمت کی رین ایمرجنسی مہم، امدادی سرگرمیاں جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کی جانب سے ”رین ایمر جنسی مہم“کے سلسلے میں شہر بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔الخدمت نے   ”رین ایمرجنسی“کی صورتحال سے لوگوں کو بچانے کیلئے کشتی اورشٹل سروس شروع کر دی ہے،جس کے ذریعے بارش میں پھنسے سینکڑوں لوگوں ریسکیو کیاگیا۔الخدمت ”رین ایمرجنسی فری بس سروس“ کے ذریعے لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچانے میں مصروف ر ہیں،جبکہ کشتیوں کے ذریعے بارش کے پانی میں پھنسے لوگوں کی بھی مدد گئی ہے۔ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث درخت سڑک پر گرنے کے باعث آمد و رفت متاثر ہونے کی اطلاع ملتے ہی الخدمت کے رضا کار موقع پر پہنچ کر گرنے والے درختوں کو بھی سڑک سے ہٹایا اور ٹریفک کی روانی کو بحا ل کروایا،جبکہ بارش کے باعث بند ہونے والی موٹرسائیکلوں کو اسٹارٹ کرنے میں بھی مدد دی،جبکہ پانی میں بند ہونے والی بسوں،کاروں اور کوچز کو بھی سڑک سے ہٹانے میں مدد فراہم کی گئی۔امدادی سرمیوں کی نگرانی ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی کر رہے تھے،جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین،سرفراز شیخ،مصعب بن عبد القادر اور فرید احمد بھی رضا کاروں کے ہمراہ موجود تھے۔شہریوں کی جانب سے الخدمت کی اس کاوش کو زبردست الفاظ میں سراہا جا رہا ہے۔دریں اثنا ء ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا ہے کہ الخدمت مشکل حالات میں شریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت خراب صورتحال میں لوگوں کی مدد کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔الخدمت رضا کار شہر کے مختلف علاقوں میں خدمت میں مصروف ہیں اوروہ محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیش گوئی کے مطابق بارشوں سے پید اہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

مزید :

صفحہ اول -