اصغر جٹ، چوہدری نذیر اور دیگر کیخلاف قتل کامقدمہ، 5ملزم گرفتار 

اصغر جٹ، چوہدری نذیر اور دیگر کیخلاف قتل کامقدمہ، 5ملزم گرفتار 

  

 گگو منڈی(نامہ نگار)سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ اور ان کے بھائیوں۔بھتیجوں اور کزنز کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے دو الگ الگ مقدمات درج 5ملزمان گرفتارکرلیے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاؤں 239۔ای بی کے زمیندار افضال واہلہ کو زرعی زمین کے تنازعہ پر دن دیہاڑے ڈبل کیبن ڈالہ پر(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا مقتول افضال واہلہ کے بھائی ذولفقار کی مدعیت میں زیر دفعہ 302ت پ ملزمان سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ،سلیم اقبال،حمزہ شوکت،اختر علی کے خلاف مقدمہ نمبر533/20درج کر لیا گیا جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ نمبر532/20کے مدعی شوکت والہ نے الزام لگایا ہے کہ مورخہ 7اگست شام5بجے کے قریب آتشیں اسلحہ اور کلہاڑی سے مسلح ملزمان چوہدری اصغر علی جٹ سابق ایم این اے،اختر علی،سلیم اقبال،نسیم اختر،ندیم اقبال،حمزہ شوکت،شہر یار شوکت،شوکت علی،محمد اقبال، سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ طاہر نقاش سابق امیدوار صوبائی اسمبلی،محسن ضیاء،اعجاز عرف اعجازی،اللہ رکھا اور 18نا معلوم مسلح ملزمان ڈبل کیبن ڈالے کاروں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آ گئے مجھے اور اہل خانہ کو مارنے کے لیے میرے گھر پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی گولیاں کھڑکی بیرونی دیوار اور دروازے پر لگیں فائرنگ کی آواز سن کر اہلیان دیہہ پہنچے تو ملزمان اسلحہ سمیت فرار ہو گئے ذرائع کے مطابق پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -