خلیفہ سوئم حضرت عثمان ؓ کا آج یوم شہادت 

خلیفہ سوئم حضرت عثمان ؓ کا آج یوم شہادت 

  

کبیروالا(نامہ نگار)خلیفہ سوم،داماد رسولؐ امیرالمومنین سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ کا یوم شہادت آج مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

ملک بھر کی طرح آج کبیروالا شہر اور گردونواح میں ”یوم شہادت حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ منایا جائے گا۔جامعہ دارالعلوم عیدگاہ،جامعہ غوثیہ مہریہ نوریہ،جامعہ سراج العلوم عیدگاہ،جامعہ مسجد غوثیہ مین بازار،جامعہ رضویہ شمس العلوم،جامعہ خلفاء راشدین کبیروالا،جامعہ غوثیہ رضویہ تعلیم القرآن بارہ میل سمیت دیگرمساجد اور درسگاہوں میں یوم سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر قرآن خوانی کی جائے گی اور نمازاجتماعات میں علماء کرام اور آئما کرام اپنے خطابات میں سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ کی دین اسلام کے لئے دی گئی عظیم قربانیوں اور اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

شہادت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -