ہتک آمیز رویہ، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر اینڈ مینجمنٹ  خانیوال کیخلاف ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال 

ہتک آمیز رویہ، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر اینڈ مینجمنٹ  خانیوال کیخلاف ملازمین کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کبیروالا(نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر اینڈ مینجمنٹ خانیوال رانا وقار احمد خاں کے ناروا سلوک اور ہتک آمیز روئیے کے خلاف ”قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔تفصیل محکمہ واٹر اینڈ (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

مینجمنٹ آفس کبیروالا کے تمام سٹاف اور ملازمین نے آل پنجاب واٹر اینڈ مینجمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی اپیل پر  ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر اینڈ مینجمنٹ خانیوال رانا وقار احمد خاں کے ناروا سلوک اور ہتک آمیز روئیے کے خلاف تیسرے روز بھی اپنی ”قلم چھوڑ ہڑتال“ کی اورآل پنجاب واٹر اینڈ مینجمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن تحصیل کبیروالا کے صدر بشیر احمد اور ضلعی میڈیا کوارڈی نیٹر محمد نواب ڈوگر کی قیادت میں ڈپٹی ڈائریکٹر خانیوال رانا وقار احمد خاں کے ہتک آمیز روئیے اور ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سٹاف اور عملے کے ساتھ بدتمیزی،غیر اخلاقی اور ناروا سلوک کے مرتکب ڈپٹی ڈائریکٹر خانیوال رانا وقار احمد خاں کا خانیوال سے تبادلہ نہیں کیاجاتا ہے،قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہی گی۔قلم چھوڑ ہڑتال کے دوران ملازمین نے احتجاجی دھرنا بھی دیا،جس میں آل پنجاب واٹر اینڈ مینجمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن تحصیل کبیروالا کے صدر بشیر احمد اور ضلعی میڈیا کوارڈی نیٹر محمد نواب ڈوگر،سینئر سپر وائزر حافظ عبدالحمید،چوہدری محمد رمضان،شیخ وقاص نذیر،زبیر احمد سمیت دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔یادر ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر اینڈ مینجمنٹ خانیوال رانا وقار احمد خاں نے اپنی پاک پتن تعیناتی کے دوران اپنی مبینہ کرپشن چھپانے کیلئے ریکارڈ روم میں دھماکہ کراکے آگ لگوائی،جس کے نتیجے میں انہیں گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ کئی سال تک زیر سماعت رہا۔
قلم چھوڑ