معروف صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی کے گھرمیٹرک میں نمایاں پوزیشن لینے والے طالبعلم حذیفہ اوراسکے خاندان کے اعزازمیں ظہرانہ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی بھی شرکت
ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان کے معروف صنعتکار وسابق صوبائی نگران وزیر خواجہ جلال الدین رومی نے اپنے گھر پر میٹرک میں نمایاں پوزیشن لینے والے طالب علم حذیفہ اور(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
اس کے خاندان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی۔ اس مختصر مگر پروقار بیٹھک میں خواجہ جلال الدین رومی نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ ہم نے ناصرف حذیفہ بلکہ اس کے باقی بہن بھائیوں کے تعلیمی اخراجات کا ذمہ لیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کے گھر کے دیگر اخراجات اور ضروریات بھی انشاء اللہ پوری کریں گے کیونکہ حذیفہ کو قدرت نے بڑا ذہن دیا ہے جس کا عملی ثبوت ہمارے سامنے ہے لہٰذا یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اس بچے کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ یہ بچہ غم روزگار سے آزاد ہو کر پوری توجہ اپنی تعلیم کی طرف دے۔ خواجہ جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ عید سے قبل کمشنر ملتان کی موجودگی میں ہم نے تمام ذمہ داری اور مالی معاونت کی حامی بھری تھی اور عید کے بعد مزید ملاقات کا بھی کہا تھا جو آج ہو گئی ہے۔ اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حذیفہ ہمارے ملتان کی شان ہے اور اس نے غربت میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ محنت کبھی ضائع نہیں جاتی۔ لہٰذا میں جب گزشتہ روز ملتان آیا تو میں نے حذیفہ سے ملنے کی خواہش ظاہر کی جو آج ہو گئی اور میں جلاالدین رومی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور غریب بچے کے خاندان کے اعزاز میں اپنے گھر پرظہرانے کا اہتمام کیا۔ میں اپنی جیب سے حذیفہ کو پچاس ہزار روپے بطور مالی امداد دیتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ پاک اس بچے کو مزید کامیابیاں دیں۔
شرکت