محکمہ ریلوے:محدود ریزرویشن ختم ٹرینوں کو مزید سٹاپ دینے کا مراسلہ روانہ

محکمہ ریلوے:محدود ریزرویشن ختم ٹرینوں کو مزید سٹاپ دینے کا مراسلہ روانہ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزارت ریلوے نے کروناوائرس کے باعث محدود ریزرویشن کوختم کرتے ہوئے100فیصدریزرویشن کرنے اورموجودہ چلنے والی (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

ٹرینوں کومزیداسٹیشنوں پرسٹاپ دینے کامراسلہ جاری کردیاہے.جس پر آج سے ہی عملدرآمدشرورع کردیاجائے گا. تاہم اپ اورڈاؤن سائیڈ کی کوئی نئی ٹرین بحال نہیں کی جائے گی بتایاجاتاہے کہ کرواناکے باعث چلنے والی40ٹرینوں میں سوفیصد ریزرویشن سے حاصل ہونے والے نتائج دیکھتے ہوئے مزید ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا.اس سلسلہ میں تمام ڈویڑنوں کومراسلہ جاری کردیاگیا ہے.جس پرآج سے عملدرآمد شروع کردیاجائے گا.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -