مختلف شہروں میں ریلوے اراضی  پرقابض افراد کیخلاف آپریشن تیز

مختلف شہروں میں ریلوے اراضی  پرقابض افراد کیخلاف آپریشن تیز

  

 ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن شعیب عادل کی ہدایات پر ریلوے اراضی واگزار کروانے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں   آئی او ڈبلیو ، پی  ڈبلیو(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 آئی ، ریلوے پولیس اے  ایس آئی    کی سربراہی میں میاچنوں میں 5 کینال    ریلوے اراضی جس کی مالیت 25  لاکھ ہے  واگزار کرالی گئی،قبضہ مافیا نے ریلوے اراضی بھینسوں کا بھانا،جھونپڑیاں اور لکڑی کا ٹال بنا رکھا تھا، اس سے قبل گزشتہ دو ماہ کے دوران 14  کروڑ روپئے سے زائد مالیت  کی ریلوے اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی گئی ہے،جس پر ڈی ایس ریلوے شعیب عادل کی جانب سے ستائش کا اظہار کرتے ہوئے کریک ڈاون جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

قابض

مزید :

ملتان صفحہ آخر -